پاکستان

چین نے تبت کےتنازع پرامریکا کیخلاف بڑا قدم اُٹھا لیا

تبت سےمتعلق تنازع پرچین نےبھی امریکی عہدیداروں کیخلاف ویزا پابندیاں لگانےکا اعلان کردیا

تبت سےمتعلق تنازع پرچین نےبھی امریکی عہدیداروں کیخلاف جوابی ویزا پابندیاں لگانےکا اعلان کردیا۔ چین کا کہنا ہےکہ تبت سےمتعلق معاملات پربُرا برتاؤکرنےوالےامریکی شہریوں پرویزا پابندیاں لگائی جائیں گی۔ گزشتہ روزامریکا نےچین کےعہدیداروں کےخلا ف ایسی ہی پابندیاں لگانےکا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین نےامریکی سفارت کاروں،صحافیوں اورسیاحوں کےتبت کےخودمختار خطےمیں سفرکرنےپربندشیں عائد کررکھی ہیں۔ اسی لیےامریکا بھی چین کےمتعدد عہدیداروں کےلیےویزا محدود کرےگا۔

Tags
Back to top button
Close