پاکستان

سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

 بچی اغواء میں معاونت کے کیس میں مقامی عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کوئٹہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جاری کیے۔عدالت نے پولیس کو سرفراز بگٹی کوگرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ  گزشتہ روز سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اس سے قبل بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔

Tags
Back to top button
Close