پاکستان

کورونا ؛ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں آج اب تک کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5058 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 243599 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے جو دنیا میں کیسز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہونے سے پاکستان کورونا مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔اب تک پنجاب میں 1972، سندھ میں 1677 اور خیبر پختونخوا میں 1063 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125 ، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 34 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 812 کیسز اور 25 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 674 کیسز 17 ہلاکتیں، اسلام آباد98 کیسز 4 ہلاکتیں،  گلگت14 کیسز 3  ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 26 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close