پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو آخری وارننگ دیدی

اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی جاننے کے لیے ترجیحات تبدیل کر لی ہیں

اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام وزراء کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب اگر کارکردگی نہ دکھائی گئی تو حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی جاننے کے لیے ترجیحات تبدیل کر لی ہیں۔اب اسٹیبلشمنٹ کارکردگی ثابت نہ کرنے والوں کو گھر بھیجیں گے۔اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان‘ وزرا، مشیران اور بیوروکریسی کام کرے تو ٹھیک ہے ورنہ گھر جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی امور میں اب کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم سمیت اعلی افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کے حقائق بتانا ہونگے۔ اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کو حکم دیا ہے کہ حکومتی امور میں تاخیری حربوں پر بیوروکریسی کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔اسٹیبلشمنٹ کا حکم ملنے کے بعد وزیراعظم نے تاخیری حربوں پر کی افسروں کی سرزنش کی۔

Tags
Back to top button
Close