پاکستانفیچرڈ پوسٹ

علی زیدی نے خاموشی اختیار کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر مانگ لیے

آصف علی زرداری مجھے 10 ملین ڈالر ادا کر دیں تو آپ چپ کر کے گھر چلا جاؤں گا، رہنماء تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی نے انوکھا دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈالر خاموش کروا سکتا ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو روکا جاتا ہے تو آپ کیا کریں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں بکنے کے لیے تیار ہوں۔میں تو ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہہ رہا ہوں کہ اگر مجھے کوئی خریدنا چاہتا ہے تو میں بکنے کے لئے تیار ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ میں اپنی قیمت بھی بتا دیتا ہوں مجھے ڈالرز چاہیے۔علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری حکومت کے خزانے میں 10 ملین ڈالر جمع کرا دیں تو میں چپ کرکے گھر چلا جاؤں گا۔علی زیدی نے کہا کہ مجھے ایک روپیہ نہیں چاہیے یہ سب حکومت کے خزانے میں جائے گا۔آصف علی زرداری نے جس حساب سے ملک کو لوٹا ہے،اس حساب سے تو یہ بہت کم ہے۔

Tags
Back to top button
Close