پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وزیراعظم کے متعلق بڑا سوال اٹھا دیا، سب حیران

مجھ سے کم ٹیکس دینے والے عمران خان کس طرح 300کنال کی جائیداد رکھ سکتے اور خرچ برداشت کرتے ہیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ نے وزیراعظم کے متعلق بڑا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کتنا ٹیکس دیتے ہیں اس حوالہ سے تحقیق کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسی نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر کردار کشی کرتے ہیں۔ جسٹس سرینا عیسی نے سوال اٹھایا کہ”مجھ سے کم ٹیکس دینے والے عمران خان کس طرح 300کنال کی جائیداد رکھ سکتے اور خرچ برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہامیں نے تو اپنی تمام تفصیلات ایف بی آرکو فراہم کردی ہیں،کیا ایف بی آرعمران خان سے پوچھ سکتاہے کہ وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟

انہوں نے کہا کیا ایف بی آرمجھے عمران خان،عبدالوحیدڈوگر،شہزاداکبر،انورمنصورخان،فروغ نسیم کے ٹیکس گوشوارے دے سکتاہے؟عمران خان اورانکے قریبی ساتھیوں کاٹیکس رکارڈفراہم کیاجائے کہ انھوں نے کب ٹیکس دیناشروع کیا۔کیاعمران خان اور انکے ساتھیوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں بیویوں اوربچوں کی تفصیلات فراہم کیں؟ انہوں نے کہا اس معاملے میں دوسریلوگوں کوگھسیٹنانہیں چاہتی لیکن اپنی جاسوسی سے تنگ آچکی ہوں۔ایک سال سے میرے ساتھ کسی کرمنل جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہمیں ہر روز بتایا جاتا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کے لیے کوشاں ہیں۔

Tags
Back to top button
Close