پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف وہی کرینگے جو میں کہوں گا‘ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

اپوزیشن میں ٹاک شو کرنے کے علاوہ کوئی سکت نہیں، الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور شہباز شریف وہی کرینگے جو میں کہوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنرل باجوہ اورعمران خان نے چین میں ایم ایل ون کے لیے محنت کی، اس ماہ ایکنک سے ایم ایل ون پاس ہو جائے گا، ایم ایل ون کے بغیر ریلوے حادثات ختم نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، 7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیں گے، اس سال ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام ڈھانچہ نیا بننے جا رہا ہے، ایم ایل ون ہی بعد میں بلٹ ٹرین ٹریک بن جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد اس پر کام کریں گے، ایم ایل ون کی تعمیرمیں 90 فیصد لیبر پاکستان کی ہوگی، 10 فیصد انجینئرز چین سے آئیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے انقلاب کی طرف جا رہی ہے، 9 ارب ڈالرز کا یہ ٹھیکہ ہے، ایم ایل ون سے بہتر پٹڑی کو نکال کر برانچ لائنز پر لگا دیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا،اپوزیشن میں ٹاک شو کرنے کے علاوہ کوئی سکت نہیں، الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، آپ کے آدھے ٹی وی پروگرام ختم ہو جائیں گے۔

Tags
Back to top button
Close