پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان، چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں سنسنی خیز اضافہ

فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہو کر 96 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پیاز 4 روپے فی کلومہنگا ہوا

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا نئے طوفان نے جنم لے لیا ہے اور چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں سنسنی خیز اضافہ سامنے آیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 83 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہو کر 96 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پیاز 4 روپے فی کلو،200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور ایک درجن انڈے ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مرغی،گائے اور بکرے کا گوشت سمیت دودھ، چاول،گڑ اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلنڈر 6 روپے سستا ہوا ہے۔

Tags
Back to top button
Close