پاکستان

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا اقدام، طیاروں میں سگریٹ نوشی پر جرمانہ عائد کر دیا

طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر سخت تادیبی کارروائی کے ساتھ ساتھ معطلی اور جرمانہ بھی عائد کرنیکا فیصلہ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا اقدام، سی اے اے انتظامیہ نے طیاروں خصوصا کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے طیاروں میں سگریٹ نوشی سے متعلق انتباہ جاری کیا۔ سی اے اے کے مطابق طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی جب کہ کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر معطلی اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام آپریٹرز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کے کلچرکو یقینی بنائیں۔

Tags
Back to top button
Close