پاکستان

ہونہار سٹوڈنٹ حذیفہ کو جی سی یو نے بڑی آفر کر دی

لاہور کی معروف یونیورسٹی جی سی یو کے وی سی نے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ’ہیلو پاکستان‘ نامی ایک اکاؤنٹ کی جانب سے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا گیا ہے، جس میں ایک تصویر شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کی ہے جبکہ دوسری تصویر لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) کے وی سی اصغر زیدی کے ٹوئٹ کی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر اصغر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ ’بہت مبارک ہو حذیفہ، برائے مہربانی کوئی حذیفہ کو مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے کہے، ہم اُسے پڑھائی کی فیس اور دیگر اخراجات میں مدد کی پیش کش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گزشتہ سال میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر لیے ہیں۔ حذیفہ اب پری میڈيکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، اس کے سر پر والد کا سایہ بھی نہیں ہے۔

Tags
Back to top button
Close