پاکستان

عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائی جا رہی ہے

کورونا وائرس کی موجودگی میں اہل وطن دنیا کے دیگر کئی ممالک میں آباد مسلمانوں کی طرح سابقہ روایات کے برعکس احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔

حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ایس او پیز کے تحت ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کرعید کی مبارکباد دینے اسے اجتناب کیا گیا۔نمازعید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میل جول سے اجتناب کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے گھر آنے جانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کی کوشش کی گا۔

علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں۔ امت مسلمہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

Tags
Back to top button
Close