پاکستان

کرپشن بند کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے پشن ہی بند کر دی؛بلاول

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور مزدوروں سے معاشی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے یہ بات پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے تمام جیالوں کو اپنی طرف سے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی، عوامی رابطہ مہم کی تیاری کرے۔

بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن بند کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے پنشن بند کردی۔

 

Tags
Back to top button
Close