پاکستان

لاہور؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا قتل

 لاہور کے علاقے تھانہ فیروز والا کی حدود چوکی لبان کے قریب باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بھتیجے نے جائیداد کے تنازع پر چچا اور کزن کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق بوٹا نامی ملزم کا اپنے کزن مجتبیٰ طارق سے جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا تاہم جھگڑے میں 25 سالہ مجتبی اور 55سالہ طارق جاں بحق ہوئے۔ دونوں افراد کی لاشوں‌ کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل اسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا ہے.

فیروز والا پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزم کی تلاش میں‌ چھاپے مارے جارہے ہیں‌، ملزم جلد قانون کی گرفت میں‌ ہوگا۔.

Tags
Back to top button
Close