پاکستان

پیٹرول بم گرا کر حکومت نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں

 شہباز شریف نے پیٹرول، چینی کی قیمتوں میں اضافےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عید کے موقع پر عوام پر ایک اور  پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے حکومت 25 روپے لیٹر پیٹرول مہنگا کر کے پہلے ہی معاشی دہشت گردی کر چکی ہے، نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے عید سے قبل ایک اور پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بےروزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی 100 روپےکلو مل رہی ہے، یہ ہے تبدیلی؟ یہ ہے نیا پاکستان؟

شہباز شریف نے کہا کہ عید پر چینی اور پیٹرول مہنگا کر کےعمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، بے حس حکومت کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔

Tags
Back to top button
Close