پاکستان

عمران خان آخری شخص ہوگا جو۔۔۔شیخ رشید سامنےآگئے

وزیریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ ملک کولوٹنےوالےنیب قانون میں ترمیم چاہتےہیں

وزیریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ ملک کولوٹنےوالےنیب قانون میں ترمیم چاہتےہیں۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں نمازعید کی ادائیگی کےبعد میڈیا سےبات کرتےہوئےشیخ رشید نےکہا کہ کورونا میں عید منارہےہیں پوری قوم بہت احتیاط کرے،آج بھارت اورچین کےکیا حالات ہیں، ساری معیشت تباہ ہوچکی ہے،اسی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثرہوئی ہے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کولوٹنےوالےنیب قانون میں ترمیم چاہتےہیں، جوچاہتےہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم ہوتوایسا کبھی نہیں ہوگا،عمران خان آخری شخص ہوگا جونیب قانون میں ترمیم کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے،اپوزیشن اگست اورستمبرمیں شورشرابا ضرورکرے گی،ان کا جمہوری حق ہے،مولانا فضل الرحمان بات کوسمجھیں،اگرکسی نےقانون توڑنےکی کوشش کی تواب حالات ویسےنہیں ہیں، کشمیرمیں ایک سال سےکرفیوہے۔

Tags
Back to top button
Close