پاکستان

عمران خان اپنے پائوں میں گولی کیوں مارتےہیں؟

عمران خان صبح روز اٹھ کراپنےپائوں میں گولی مارتےہیں اورپھرکہتےہیں بڑا درد ہورہا ہے

"عمران خان صبح روز اٹھ کراپنےپائوں میں گولی مارتےہیں اورپھرکہتےہیں بڑا درد ہورہا ہے”، سینئرصحافی روف کلاسرا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی وزیراعظم کےمعاون خصوصی معید یوسف کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق سینئرصحافی روف کلاسرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی معید یوسف کی ایک ویڈیوٹوئٹ کی گئی ہےجوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوئی ہے۔

اس ویڈیومیں معید یوسف کی جانب سےوزیراعظم عمران خان پرتنقید کی جا رہی ہے۔ ایک چینل کے پروگرام سےگفتگوکرتےہوئےمعاون خصوصی معید یوسف کی جانب سےوزیراعظم پرتنقید کرتےہوئےکہا گیا کہ عمران خان صبح روزاٹھ کراپنےپائوں میں گولی مارتےہیں اور پھرکہتےہیں بڑا درد ہورہا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ یہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے۔

معید یوسف کی جانب سےجب یہ بیان دیا گیا، تب انہیں معاون خصوصی کا عہدہ نہیں ملا تھا۔ اس ویڈیوپرصارفین نےردعمل دیتےہوئےکہا گیا ہےکہ وزیراعظم کومعلوم ہونا چاہیئےکہ جن لوگوں کوانہوں نےاپنی کابینہ میں شامل کررکھا ہے، وہ ان کےبارے میں کیا رائےرکھتےہیں۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ معید یوسف شاید کسی خاص معاملے پرعمران خان پرتنقید کررہے تھے۔ اب اگروہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی ہیں تواس کا مطلب ہےکہ انہوں نےبطورلیڈرعمران خان کی پالیسیوں کوقبول کیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close