پاکستان

شیخ رشید احمد عید کے بعد وزارت سے فارغ

وزیرریلوے کی جانب سےدعویٰ کیا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان عید کےبعد کابینہ میں تبدیلیاں کرنےجا رہےہیں

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عید ک بعد مجھ جیسےوزیرکابینہ سےفارغ ہوجائیں گے، وزیراعظم اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے،سیاست میں ہلچل ہوگی لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ کھوج نیوزکےمطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سےگفتگو کرتےہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید کےبعد کابینہ میں تبدیلیاں کرنےجا رہےہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ عید کےبعد ان جیسےوزیروفاقی کابینہ سےفارغ ہوجائیں گے۔ اس موقع پرشیخ رشید نے وضاحت کی ہےکہ ان جیسےسےمراد یہ نہیں ہےکہ انہیں وزارت سےفارغ کردیا جائے گا، بلکہ اس کا مطلب ہےکہ تگڑے لوگوں کی چھٹی ہوجائے گی۔ شیخ رشید احمد کہتےہیں کہ اس وقت بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

 

Tags
Back to top button
Close