پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سونے کی قیمتیں بے لگام، ملک دیوالیہ پن کا شکار

4800 اضافہ کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 28 ہزار 700 روپے ہوگئی

سونے کی قیمتیں بے لگام ہونے کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کا شکار ہو چکا ہے، سونا ایک دن میں 4800 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا اور ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 28 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 66 ڈالر بڑھ کر 2041 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ سونا کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 58 پیسے منہگا ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168.22 روپے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوکر 168.80روپے کا ہوگیا ہے۔

Back to top button