پاکستان

وزیراعلیٰ اورگورنرپنجاب اسلام آباد روانہ،وزیراعظم نےکیوں بلایا؟

سردارعثمان بزداراورگورنرپنجاب چوہدری محمد سروربدھ کی دوپہرلاہورسےاسلام آباد روانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کےحکم پروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورگورنرپنجاب چوہدری محمد سروربدھ کی دوپہرلاہورسےاسلام آباد روانہ ہوگئےبتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نےدونوں حکومتی شخصیات کوٹیلی فون کرکےہنگامی بنیادوں پراسلام آباد پہنچنےکا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق وزیراعظم نےمذکورہ دونوں حکومتی رہنمائوں کوبدھ کی شام اسلام آباد میں منعقد ہونےوالےایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کےلئےطلب کیا تھا۔ مذکورہ اجلاس پنجاب کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کرنےکےلئےمنعقدکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان مسلم لیگ ق کےوفاقی اورصوبائی حکومتوں سےتحفظات سمیت پنجاب میں گڈ گورننس کا جائزہ لینا اورسیاسی معاملات کوزیربحث لانا تھا۔

Back to top button