پاکستان

چوہدری مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ‘ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

مکان نمبر 65کھیرہ گلی تحصیل آباد میں خریدے مکان کا ڈی جی گلیات اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا

احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے جس کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہورنے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کیخلاف جاری تحقیقات کادائرہ وسیع کردیاہے۔گزشتہ روزنیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل گلیات اتھارٹی کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مکان نمبر 65کھیرہ گلی تحصیل آباد میں خریدے مکان کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔نیب لاہور کے ذرائع نے بتایاکہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس شواہدہیں کہ یہ جائیداد چوہدری مونس الٰہی نے خریدی ہے،لیکن اس کے بارے میں وہ یہ بات بتانے سے قاصرہیں کہ اس جائیدادکوخریدنے کیلئے ان کے پاس فنڈزکہاں سے آئے۔ نیب لاہورکی تحقیقاتی ٹیم نے چوہدری مونس الٰہی کو7اگست کوریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Back to top button