پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شاہ محمود قریشی کووزیر خارجہ بنانا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی

شاہ محمود ہمہ وقت اندرونی سیاست کے حوالے سے خواب دیکھتے یا پھر اس خواب کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے  سب سے بڑی غلطی شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنا کر کی ہے کیونکہ وزیر خارجہ ہونے کے باوجود بھی خارجہ اموران کی ترجیح نہیں ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پہلی نااہل اور نامناسب ٹیم کا انتخاب اور دوسری عمران خان کی ناتجربہ کاری اور غلط اندازے۔شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنانا پہلی بڑی غلطی تھی کیونکہ وزیر خارجہ ہوکر بھی خارجہ امور ان کی ترجیح نہیں۔ وہ ہمہ وقت اندرونی سیاست کے حوالے سے خواب دیکھتے یا پھر اس خواب کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ امور کشمیر کے لئے علی امین گنڈاپور اور اب کشمیر کمیٹی کے لئے شہریار آفریدی کا انتخاب اس کی دو اور نمایاں مثالیں ہیں کیونکہ ان دونوں کو پاکستان کے اندر کوئی سنجیدہ نہیں لیتا تو کشمیر یا عالمی محاذپر انہیں کوئی کیوں سنجیدہ لے گا؟

اب ٹیم رہنمائی والی تھی نہیں اور خود عمران خان صاحب کا ان میدانوں میں کوئی تجربہ نہ تھا چنانچہ پہلے انہوں نے مودی کے ارادوں کا غلط اندازہ لگایا۔تبھی تو انڈین انتخابات سے قبل انہوں نے مودی کی کامیابی کی آرزو کی تھی۔ پھر انہوں نے امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کا غلط اندازہ لگایا۔

Back to top button