پاکستان

جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

دھماکہ ریلی میں کھڑی موٹر سائیکل کے قریب ہوا‘ واقعہ کے بعد ریلی روک دی گئی، زخمی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل

شہر قائد میں یوم استحصال کے موقع پر جماعت اسلامی کی طرف سے نکالی گئی ریلی میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ موقع پر بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ریلی گلشن اقبال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک بیت المکرم مسجد کے قریب دھماکا ہو گیا۔ دھماکا ریلی میں کھڑی موٹر سائیکل کے قریب ہوا۔ واقعہ کے بعد ریلی کو روک دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر خالی کروایا جا چکا ہے۔

Back to top button