پاکستانفیچرڈ پوسٹ

طاقتور شخصیات کے مسلسل رابطے، نوازشریف کا نئے انتخابات کی تجویز ماننے سے انکار

ملک کے موجودہ حالات اور بدترین معاشی صورت حال کے پیش نظر نئے انتخابات کروانا نامناسب ہوگا: نوازشریف

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے پاکستان کے طاقتور ترین شخصیات مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ انہوں نے انتخابات کی تجویز ماننے سے انکار کردیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اہم ترین اور طاقتور ترین شخصیات نے میاں نوازشریف سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، ان اہم شخصیات میں اہم اداروں سے تعلق رکھنے والوں اور سیاستدانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاقتور شخصیات نے میاں نوازشریف سے معذرت خواہانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے خاتمہ کے بعد ملک میں نئے انتخابات کروا دیئے جائیں گے تاہم میاں نوازشریف نے اس تجویز سے بالکل انکار کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے کیونکہ ملک کے موجودہ حالات اور بدترین معاشی صورت حال کے پیش نظر نئے انتخابات کروانا نامناسب ہوگا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک کی طاقتور شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم کرکے نئے انتخابات کروانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

Back to top button