پاکستان

سنتھیا رچی جھوٹی نکلی، رحمن ملک کیخلاف مقدمہ کی درخواست خارج

اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا، یہ تومحترمہ بے نظیر بھٹو کی عزت کاسوال تھا، عام جیالے کا بھی ہوتا تو کمیٹی کا نوٹس واپس نہ لیتا

اسلام آباد کے سیشن کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیر داخلہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین کوسننے کے بعد سنتھیا رچی کا مؤقف مسترد کردیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ سنتھیا رچی رحمان ملک پرالزامات عدالت میں ثابت نہیں کرسکیں۔عدالتی فیصلے پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا، یہ تومحترمہ بے نظیر بھٹو کی عزت کاسوال تھا، عام جیالے کا بھی ہوتا تو کمیٹی کا نوٹس واپس نہ لیتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست پولیس نے مسترد کر دی تھی۔

Back to top button