پاکستان

چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ڈی جی نیب جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر

ٹیم میں شوگر انڈسٹری کے معاملات میں تجربہ رکھنے والے ماہرین بھی شامل ہوں گے اور اس کی نگرانی عرفان منگی کریں گے

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)عرفان منگی کی اہلیت پر شکوک و شبہات کے باوجود انہیں شوگر سبسڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کا سربراہ بنا دیا گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق شوگرسبسڈی کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انویسٹی گیشن افسران، فارنزک ماہرین، فنانشنل ماہرین اور لیگل کونسل شامل ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم میں شوگر انڈسٹری کے معاملات میں تجربہ رکھنے والے ماہرین بھی شامل ہوں گے اور اس معاملے کی تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب عرفان منگی کریں گے۔

Back to top button