پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروش اور میڈیکل اسٹورز پر بڑی پابندی لگا دی

لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے محکمۂ تحفظِ ماحول کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے محکمۂ تحفظِ ماحول سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز کے غلط استعمال پر رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Back to top button