پاکستان

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، ملک میں لاک ڈائون ختم کر دیا گیا

شہر میں اب دکانداروں کو پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی، وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ملک میں مکمل لاک ڈائون کو ختم کرتے ہوئے تمام مارکیٹوں ، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گئے۔

Back to top button