پاکستان

منظر عام سے غائب حنیف عباسی کو ایک بار پھر نیب نے طلب کرلیا

نیب نے حنیف عباسی کو 17 اگست کو سوالوں کے جوابات کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کافی عرصہ سے منظر عام سے غائب حنیف عباسی کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے، ان کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی ارسال کر دیا۔ نیب نے حنیف عباسی سے سوال کیا ہے کہ کیا ان کی 4 جنوری 2017 کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی، پنجاب سپورٹس بورڈ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا کیا مقصد تھا؟ مینجمنٹ یونٹ کی مجاز اتھارتی کون تھی؟ اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ بطور چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی ان کے پاس کیا اختیارات تھے؟۔نیب نے حنیف عباسی کو 17 اگست کو سوالوں کے جوابات کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button