پاکستان

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی؛اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اور سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہرمیں اشیائے خورونوش سمیت پیٹرولیم  مصنوعات کی سپلائی چین بھی متاثر ہے۔

شہر کے متعدد  فیول اسٹیشن پر بجلی اور تیل کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے باڑوں سے دکانوں تک دودھ کی فراہمی  بھی متاثرہے۔

Back to top button