پاکستان

4 روز سے بجلی غائب،کراچی کے شہری سڑکوں پر؛تین تلوار پر مظاہرہ

بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی کے علاقے کلفٹن میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے تین تلوار  پر مظاہرہ کیا۔

کلفٹن میں تین تلوار پر رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اطراف کی 7 رہائشی عمارتوں کے مکین 4 روز  سے بجلی سے محروم ہیں،کے الیکٹرک سے رابطہ کریں تو مؤقف آتا ہے کہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بجلی بحال نہیں کی جائے گی حالانکہ ان کی عمارتوں سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی ہو چکی ہے۔

Back to top button