پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کی واپسی، وزیراعظم ایک بار پھر کروڑوں کا جواء کھیلنے کو تیار‘ برطانوی حکومت نے جواب دیدیا، پاکستانی حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئیں

وزیر اعظم ایک بار پھر قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے خواہشمند‘برطانیہ‘پاکستان کے درمیان ملزموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی واپسی پر وزیراعظم ایک بار پھر کروڑوں کا جواء کھیلنے کو تیار ہیں جبکہ برطانوی حکومت کی طرف سے جواب آنے پر حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے آوازیں بلند ہورہی ہیں اور یہ معاملات کابینہ کے اجلاس میں بھی زیر بحث آچکے ہیں، یہاں تک کہ وزیراعظم نے بھی مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کی واپسی کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایک دفعہ پھر وزیر اعظم عمران خان کا بیان ملاحظہ ہو نواز شریف کی واپسی کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں گے شاید وزیر اعظم ایک بار پھر قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے خواہشمند ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ اس حقیقت کو بھی سامنے رکھنے کی ضرورت ہے کہ برطانیہ اس قسم کا معاہدہ کسی ایسے ملک کے ساتھ نہیں کرتا جہاں پے در پے مارشل لاؤں کی ایک تاریخ ہو، جہاں بنیادی، فطری اور جمہوری آزادیوں پر کئی قسم کی قدغنیں ہوں، جہاں پولیسنگ سسٹم شرمناک حد تک قابلِ تنقید اور عدالتی انصاف کی تاریخ بھی منہ چھپاتی پھر رہی ہو”۔

Back to top button