پاکستان

ضلع اورکزئی میں پولیس کی کارروائی، پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا

پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس کی کارروائی، پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنثار احمدخان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا، یہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہوسکتا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اورکزئی پولیس نے 17 سو کارتوس اور 3 پیکٹ بارود برآمد کیا تھا۔

Back to top button