پاکستان

مریم نوازکی ڈیل ہوگئی؟شاہد خاقان عباسی بول پڑے

مسلم لیگ ن کےسینئیرنائب صدر نےکہا ہےکہ مریم نوازخاموش تھیں توکہا جاتا کہ ڈیل ہوگئی

سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کےسینئیرنائب صدرشاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ مریم نوازخاموش تھیں توکہا جاتا کہ ڈیل ہوگئی اب بول رہی ہیں تواس پربھی اعتراض کیا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی نےمذید کہا کہ ایک دوسرے پرالزامات لگانےکا کوئی فائدہ نہیں ہے،مسائل پر سیاست کرنےکی ضرورت نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ مریم نواز خاموش تھیں تولوگوں کواعتراض تھا اورجب بول رہی ہیں توبھی اعتراض ہے، کراچی کےمسائل کی وجہ سےہم سب پریشان ہیں، لوگوں کےمسائل حل نہ ہونےکی وجہ سےحکومت پردبا ؤبڑھ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکراچی میں میڈیا سےبات کرتےہوئےکہا کہ کراچی کےبے پناہ مسائل ہیں اوریہ مسائل وفاقی اور صوبائی حکومت کےنہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ کراچی کےمسائل مل کرحل کرنےہوں گےاورایک دوسرے پرالزامات لگانےکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جب بارش زیادہ ہوگی توپانی بھی اکٹھا ہوگا۔

Back to top button