پاکستان

ن لیگ سے پرانی یاری،پرویزالٰہی کی طرف سے حمزہ شہبازکوتحفہ

سپیکرچوہدری پرویزالٰہی نے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکے پروڈکشن آرڈربھی جاری کردئیے

ن لیگ سے پرانی یاری،پرویزالٰہی کی طرف سے حمزہ شہبازکوتحفہ،کھوج نیوزذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 2 ستمبرسے شروع ہونے والے اجلاس کےحوالے سےخصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کےملازمین کےاوقات کارتبدیل کردیئے۔ سپیکرچوہدری پرویزالٰہی نے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکے پروڈکشن آرڈربھی جاری کردئیے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےجاری کئےگئےنوٹیفیکشن کے مطابق پیرسےجمعہ تک ملازمین کے اوقات کار 8 بجکر 30 منٹ سے رات ساڑھے آٹھ بجےتک ہونگے،اسمبلی ہفتےاوراتوارکوبھی کھلے گی، ہفتےاوراتوارکواوقات کارصبح ساڑھے آٹھ سے ڈیڑھ بجے تک اسمبلی کھلےگی۔ نمازاورکھانےکا وقفہ آدھے گھنٹےکا ہوگا- تمام اسمبلی ملازمین کووردی اورآفس کارڈ پہننا لازم ہوگا-

Back to top button