پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف وطن واپس کب اور کس کے کہنے پر آئیں گے؟سابق وزیراعظم نے خود ہی بتا دیا، حکمرانوں میں کھلبلی مچ گئی

ڈاکٹروں نے تاحال پاکستان سفر کی اجازت نہیں دی، صحتیابی کے بعد اجازت دی تو پہلی فلائٹ سے پاکستان آؤں گا

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپس آنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد حکمرانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث لندن میں علاج تاخیر کا شکار ہوا، ڈاکٹروں نے تاحال پاکستان سفر کی اجازت نہیں دی، ڈاکٹروں نے صحتیابی کے بعد اجازت دی تو پہلی فلائٹ سے پاکستان آؤں گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ضمانت میں توسیع کے لیے میڈیکل رپورٹ اور دیگر دستاویزات دیں، لیکن پنجاب حکومت نے مذموم مقاصد کے لیے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ نوازشریف نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وکیل نے مشورہ دیا کہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر فیصلہ چیلنج کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہو گا، پاکستان واپس نہ آنے کے باعث پنجاب حکومت کا ضمانت میں توسیع کافیصلہ چیلنج نہیں کر سکا۔ قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی بھجوا دی جو ریکارڈ پر لائی جائے گی۔

Back to top button