پاکستان

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کتنے سیکرٹریز تعینات کرنیکی منظوری دی گئی، بڑی خبر آگئی

12 سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کتنے سیکرٹریز کو تعینات کرنے کی منظوری دی اس حوالے سے بڑ خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 12 سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب حکومت نے سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسپورٹس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

Back to top button