پاکستان

کراچی کے بعد اسلام آباد والوں کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد میں جاری بارشوں سے ڈیم بھر گئے، انتظامیہ نے پانی بھرنے کے بعد سپیل ویز کھول دیئے

کراچی کے بعد اب اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد کو پہنچنے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔ جب کہ پانی کی سطح 1751.90 فٹ پر پہنچنے کے بعد سپل ویز کھولے گئے۔ ڈیم سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ سپل ویز چند گھنٹے کھلے رہیں گے، انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو پیشگی اطلاع کر دی گئی ہے۔

Back to top button