پاکستانفیچرڈ پوسٹ

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ؟ حکومتی دعوے دھوکہ‘ سرمایہ کار بے نقاب، حکومت کو بھی چپ لگ گئی

دبئی سے جو ڈالر منگوا کر ذرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا گیا وہ حکومت کے اپنے پیسے تھے جو بڑے سرمایہ داروں سے وصول کیے گئے تھے

پاکستان میں زمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے حکومتی دعوے بھی دھوکہ نکلے، عوام کی محرومیوں میں اضافہ، ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان چلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف کامیابی سے گامزن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی وجہ سے معیشت میں بہتری نہیں بلکہ دبئی سے منگوائے گئے اربوں ڈالرز میں جو مختلف جرمانوں کی شکل میں رئیل اسٹیٹ آئیکون ملک ریاض جیسے سرمایہ کاروں سے وصول کیے گئے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سمیت بیشتر عالمی مالیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں اتارو چڑھاؤ برقرار رہے گا اور اگلے دو سالوں میں بہتری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Back to top button