پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت جی پی فنڈز کے اربوں روپے ڈکار گئی، مالیاتی ادارہ تباہ‘ سنگین بے ضابطگیاں، لرزہ خیز انکشافات، بیروز گاری کا خدشہ بڑھ گیا

ریلوے، سٹیل ملز، پی آئی اے کے بعد حکومت پنجاب نے بھی سرکاری اداروں کی ساکھ کے ساتھ کھلواڑ شروع کر دیا ہے

پنجاب حکومت جی پی فنڈز کے اربوں روپے ڈکار گئی، مالیاتی ادارہ تباہ‘ سنگین بے ضابطگیاں، لرزہ خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد بیروز گاری کا خدشہ بڑھ گیا۔

بینک آف پنجاب بھی دیوالیہ پن کا شکار ہوگیا ہے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت مختلف منصوبوں کی مد میں پنجاب بینک کے اربوں روپے ڈکار گئی جن میں بینک ملازمین کے جی پی فنڈز کے اربوں روپے بھی شامل ہیں۔ واضح ہو کہ موجودہ حکومت کے وجود میں آنے سے پہلے بینک آف پنجاب ایک منافع بخش مالیاتی ادارہ رہا ہے جس کے تحت صوبہ کے بیشتر چھوٹے منصوبے کامیابی کے ساتھ چلائے جاتے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے، سٹیل ملز، پی آئی اے کے بعد حکومت پنجاب نے بھی وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری اداروں کی ساکھ کے ساتھ کھلواڑ شروع کر دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پنجاب بینک میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

Back to top button