پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں دیر نہیں کریں گے اگر نوازشریف ……صحافی کی پیشگوئی نے ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا‘ سیاسی حلقے حیران

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو باعزت بری کر دیا تو وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں دیر نہیں کریں گے

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں دیر نہیں کریں گے اگر نوازشریف ……صحافی کی پیشگوئی نے ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا‘ سیاسی حلقے حیران ہو کررہ گئے۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس میں عدالت نے شک کی بنیاد پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو باعزت بری کر دیا تو وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں دیر نہیں کریں گے اور وہ اس نتیجہ پر پہنچ بھی چکے ہیں۔ اپنے اس فیصلہ کا اظہار عمران خان نے اپنے سب سے قریبی ساتھیوں سے بھی کیا ہے اور اگر ایسا ہی ہوا تو وہ تمام الیکٹرز اور اتحادی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گی جو پہلے دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل تھے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ستمبر کا آغاز ہوتے ہی بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آسکتی ہیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ جمہوریت چلتی رہی۔ خدشہ ہے کہ جمہوریت کا بوریا بستر گول نا کر دیا جائے۔

Back to top button