پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سال2021ء میں نئے انتخابات ہوں گے‘ دو فاقی وزراء گواہ نکلے‘ سیاسی درجہ حرارت عروج پر، حکمران اتحاد میں دراڑوں کا انکشاف

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے سال 2021ء کو نئے الیکشن کا سال قرار دیدیا ہے

سال 2021ء میں نئے انتخابات ہوں گے اور اس کے گواہ دو وفاقی وزراء نکلے جس کے بعد سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا اور اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور حماد اظہر نے 2021ء کو نئے الیکشن کا سال قرار دیدیا ہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید احمد اپنے بیشتر بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے لیکن مشکلات ضرور آئیں گی اگر مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تو وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ اسی نوعیت کا ایک بیان وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر کا بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر گرفت اس حد تک کمزور پڑ چکی ہے کہ کسی بھی وقت انہیں گھر بھیج دیا جائے گا اور اسی صورت میں سال 2021ء نئے انتخابات کا سال ہوگا۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معاشی بدحالی سے نجات حاصل کرنے کے لئے دل و جان سے کوشش کی ہیں تاہم حالات قابو سے باہر ہو چکے ہیں رہی سہی کسر کورونا وباء نے پوری کر دی ہے۔

Back to top button