پاکستان

10 ارب ڈالر مانگنے پر شبلی فراز اور ناصر حسین میں ٹھن گئی

ناصرشاہ نے کہا کراچی کے لیے 10 ارب ڈالرز درکار ہیں، ہمارے پاس اتنے پیسے ہوتے بھی تو ان کو نہ دیتے

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 10 ارب ڈالر ہمارے پاس نہیں، اتنے پیسے ہوتے بھی تو ان کو نہ دیتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ ہمدردیاں ہیں اور وزیراعظم کراچی کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں ہیں، سندھ میں گھوسٹ اسکول بنے ہوئے ہیں، صحت کی سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناصرشاہ نے کہا کراچی کے لیے 10 ارب ڈالرز درکار ہیں، ہمارے پاس اتنے پیسے ہوتے بھی تو ان کو نہ دیتے، ان کو پیسے دینے کا مطلب ان کی جیبیں بھرنا ہے، سندھ کو پیسے دیتے تو اومنی کے اکانٹ میں چلے جاتے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کی چوری کا حساب نہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Back to top button