پاکستان

کراچی؛پٹرول پمپ پرسلنڈر دھماکے میں 5 افراد زخمی

ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب سلنڈر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ کے کمپریسر روم میں اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔ دھماکے کی شدت سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 2 موٹر سائیکلیں بھی جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں فضل، عبداللہ، خالد، نورشاد اور اظہر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

Back to top button