پاکستان

کراچی: تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

کراچی میں مومن آباد تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او مومن آباد تھانے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جس میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایس ایچ او کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کوئی چیز تھانے کی طرف پھینکی اور دھماکے کے بعد سپاہی سے ایس ایم جی لے کر ملزمان پر 3 فائر کیے۔مقدمے کے متن کے مطابق مشتبہ دونوں ملزمان تھانے کے اطراف کی گلیوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ رپورٹ کے مطابق حملے میں آر جی ڈی ون دستی بم استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ رات گئے مومن آباد تھانے پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

Back to top button