پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس:مریم نواز سلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کیلئے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج نوازشریف کی نئی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔دوسری جانب نیب نے بھی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ درخواست بھی آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

Back to top button