پاکستان

دو اسلامی ممالک نے پاکستانی بے روز گاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

   سعودی عرب اور کویت نے پاکستانیوں کے لئے نوکریوں کے نئے مواقع فراہم کردیئے۔

سعودی عرب اور کویت میں 400 پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز پیرامیڈیکس کو ملازمتیں دی جائیں گی، بیرون ممالک کے لیے ان چارسو ہیلتھ پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک میں کرونا کے خلاف کمربستہ رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ نوکریوں سے متعلق وزارت اوورسیز کو باضابطہ درخواست ارسال کردگئی۔پاکستان میں کرونا پر کنٹرول دیکھتے ہوئے کویت اور سعودی عرب میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈیمانڈ سامنے آئی، طبی عملے کی کھیپ ستمبر میں کویت پہنچے گی۔ کویت کے لیے بھرتیوں کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

Back to top button