پاکستان

یورپ میں پروازوں کی بندش، پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

 یورپ میں پروازوں کی بندش کے پیش نظر قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ یورپ میں عائد پی ائی اے کی پروازوں پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، یورپی ممالک میں تعینات عملہ اب واپس بلایا جائے گا۔یورپی ملک میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا سے عملہ واپس بلا یا جارہا ہے۔یورپ اسٹیشنز سے عملے کی واپسی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ یورپ اسٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے۔ عملے کی واپسی کے لیے احکامات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button