پاکستان

فواد چوہدری نے نوازشریف کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

علاج شروع نہ کرنے پربتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا مناسب نہیں‘کورونا ختم ہونے کے بعد بھی ان کا علاج شروع نہیں ہوگا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق نوازشریف بالکل صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلا کی دی گئی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج شروع نہ کرنے پربتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا مناسب نہیں اور جب کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا تونواز شریف کا علاج شروع ہو گا۔

Back to top button