پاکستان

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا ڈھولنوال ڈسپنسری کا دورہ

ڈسپنسری میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے، علاقہ مکین الٹراسانڈ اور ایکسرے کے علاوہ دیگرٹیسٹوں کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے سابق گورنر میاں اظہر کے ہمراہ ڈھولنوال ڈسپنسری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسپنسری کیلئے مالی امداد کرنے پر میاں اظہر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا 2 سے ڈھائی لاکھ افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے، صحت کے شعبے میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈسپنسری میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے، علاقہ مکین الٹراسانڈ اور ایکسرے کے علاوہ دیگرٹیسٹوں کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، حکومت کے ساتھ مخیر حضرات بھی عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں اظہر کی سفارشات پر ڈسپنسری کی مزید بہتری کیلئے ہیلتھ اتھارٹیز کو موقع پر احکامات جاری کئے۔

Back to top button