پاکستان

قرضوں کی ادائیگی، جاپان نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

جاپانی سفیر کی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات‘ جاپان نے پاکستان سے آم، مچھلی اور کپڑے کی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی

قرضوں کی ادائیگی، جاپان نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی‘ جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان سے آم، مچھلی اور کپڑے کی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے اس دلچسپی کا اظہار مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کیا۔ جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ بندرگاہوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔

کونینوری متسودا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا اور اس اقدام پر ابتدائی کام کے بعد پاکستان کیساتھ باضابطہ طورپر مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے۔ مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کوروناوائرس کی عالمی وباء کے اثرات کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر دوبارہ استحکام اور توازن حاصل کر لے گا۔

Back to top button